بحر اوقیانوس پر دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے

بحر اوقیانوس پر دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے
 بحر اوقیانوس پر دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )بحر اوقیا نوس پر دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں امریکہ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع میرین کورپ ائیر اسٹیشن مرامر سے دو امریکی جنگی جہاز معمول کی پرواز پر اڑے اور اچانک دونوں طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تاہم دونوں پائلٹس اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔

نوجوان ہیلری کی ہار سے دل شکستہ نہ ہوں ، ایسا ہوتاہے کہ محنت کے باوجود ہار جاتے ہیں:باراک اوبامہ

دونوں پائلٹس نے ٹکر سے چند سکینڈوں قبل ہی چھلانگ لگا دی جن میں سے ایک پائلٹ بحر اوقیا نوس جبکہ دوسرا بحفاظت زمین پر اتر گیا ۔امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس کی حالت بالکل ٹھیک ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ جنگی جہازوں کے تصادم پر تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم ابھی حادثے کی وجہ بتانا مشکل ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -