4 لاکھ ڈالرز تنخواہ، 200 ایکڑ پر رہائش، 2 طیارے اور قیمتی کار امریکی صدر کی مراعات میں شامل، پنشن بھی ملتی ہے
لاہور (این این آئی) دنیا کی سپر پاور امریکہ کے صدر کی مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ 4لاکھ ڈالر ز تنخواہ کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں، پنشن کی مد میں بھی بھاری رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو تنخواہ کی مد میں 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملتے ہیں، وائٹ ہاﺅس کے علاوہ 200 ایکڑ پر مشتمل کیمپ ڈیوڈ کی رہائشگاہ بھی ملتی ہے۔ 100 کے قریب ذاتی عملہ بھی امریکی صدر کی خدمت پر مامور ہوتا ہے جس میں ایک ایگزیکٹو شیف اور ایک پیسٹری شیف بھی شامل ہے۔ انتہائی قیمتی کار بھی امریکی صدر کی صوابدید پر ہوتی ہے، اس کے علاوہ ائیر فورس ون کے ایک لاکھ 80ہزار ڈالر فی گھنٹہ پرواز خرچ کرنے والے دو طیارے بھی صدر کے زیر استعمال ہوتے ہیں۔ مدت پوری ہونے کے بعد سالانہ 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز پنشن جبکہ عملے کےلئے 96 ہزار ڈالر اور ذاتی سکیورٹی بھی ملتی ہے۔