چک جھمرہ میں مبینہ بجلی چوروں کی فائرنگ سے میٹر ریڈر زخمی

چک جھمرہ میں مبینہ بجلی چوروں کی فائرنگ سے میٹر ریڈر زخمی
چک جھمرہ میں مبینہ بجلی چوروں کی فائرنگ سے میٹر ریڈر زخمی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چک جھمرہ میں مبینہ بجلی چوروں نے میٹر ریڈر پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کا میٹر ریڈر سلیم چک جھمرہ کے علاقے میںگیا تو اسے شک گزرا کہ ایک جگہ پر بجلی چوری کی جا رہی ہے اور وہاں لگے میٹر کے آ گے جھاڑیاں اور خاردار تاریں بھی موجود تھیں جنہیں ہٹانے کا کہنے پر مبینہ بجلی چوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میٹر ریڈر زخمی ہو گیا۔

ترجمان فیسکو کے مطابق میٹر ریڈر رانا کلیم شدید زخمی ہوا ہے جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -