خبر لیک معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا، پہلا اجلاس جاری

خبر لیک معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا، پہلا اجلاس جاری
خبر لیک معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا، پہلا اجلاس جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کے خلاف خبر لیک ہونے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے اور جسٹس (ر) عامر رضا کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کمیٹ میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے نمائندے سمیت دیگر ممبران بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پہلے اجلاس میں انگریزی اخبار کے متن کا جائزہ لے گی اور حکومتی شخصیات، سرکاری افسران کے بیانات قلمبند کرے گی۔ یہ کمیٹی 30 روز میں سفارشات مرتب کر کے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی اور وزیر داخلہ کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -