500اور ہزار کے نوٹ کالعدم کرنا دہشت گردی پر حملہ ہے, پاکستان ہمارے اقدام سے پریشان ہوگیا: راجناتھ کی خوش فہمیاں

500اور ہزار کے نوٹ کالعدم کرنا دہشت گردی پر حملہ ہے, پاکستان ہمارے اقدام سے ...
500اور ہزار کے نوٹ کالعدم کرنا دہشت گردی پر حملہ ہے, پاکستان ہمارے اقدام سے پریشان ہوگیا: راجناتھ کی خوش فہمیاں

  

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کو اقتصادی سپر پاور بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی دہشت گردی پر حملہ ہے اور پاکستان اس اقدام سے پریشان ہے، جعلی بھارتی کرنسی نوٹ ہمسایہ ملک میں چھپتے ہیں اور معیشت کو تباہ کرنے کیلئے بھارت میں چلتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے اپنی تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے رہنماﺅں کو محض ہاتھ ملانے کیلئے نہیں بلایا تھا بلکہ دلوں کے ذریعے ملنے کا پیغام دیا تھا، تعلقات کی بہتری کیلئے مودی نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ٹیلیفونک دعوت قبول کی اور پاکستان کا دورہ کیا‘ ہمسایہ ملک نے تعلقات میں بہتری کے اس جذبے کا احساس نہیں کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -