امریکہ میں گلی گلی مظاہرے پھوٹ پڑے ،لاکھوں امریکی سڑکوں پر آگئے

امریکہ میں گلی گلی مظاہرے پھوٹ پڑے ،لاکھوں امریکی سڑکوں پر آگئے
 امریکہ میں گلی گلی مظاہرے پھوٹ پڑے ،لاکھوں امریکی سڑکوں پر آگئے

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کے طول و عرض میں مظاہروں کا آغاز ہو گیا ،مختلف شہروں میں ہزاروں امریکی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کردیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی مشتعل مظاہرین ملک بھر سمیت وائٹ ہاوس کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر ہیلری کے حامیوں نے وائٹ ہاﺅس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔مشتعل مظاہرین نے نومنتخب صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورمظاہرین غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں،واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے سڑک پر کھڑے ہوکر ٹریفک کو روک دیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

واشنگٹن میں 1500سے 3000مظاہرین مختلف سڑکوں پر موجود ہیں،جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔نیویارک میں جاری احتجاج میں احتجاجی مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کیا تووہاں مقیم نومنتخب صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی بڑھادی گئی اور بڑے بڑے کنٹینر رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی۔مین ہیٹن میں بھی نومنتخب صدر کےخلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے نعرے بھی لگائے۔ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا ،فلاڈلفیا ، اوریگن، سیاٹل سمیت امریکا کے کئی شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر ماننے سے ہی انکار کردیا۔

اوریگن میں پولیس نے احتجاج کرنے والے ایک شخص کوحراست میں لے لیا۔کیلی فورنیا میں ہائی سکول اور کالجوں کے طلبہ نے کلاسوں سے احتجاجاً واک آوٹ کیا اور سکول کے باہر مظاہرہ کیا۔لاس اینجلس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور سٹی ہال کے سامنے مظاہرہ کیا۔ریاست آکلینڈ میں بھی 70سے 80مظاہرین نے جمع ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

کے این ٹی وی کے مطابق مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے گیس ماسک،ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں،مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کو بھی نذرآتش کیا ہے۔کے جی او ٹی وی کے مطابق اسرائیلی سیاستدانوں اور یہودی لیڈروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں مظاہرہ کیا ہے،ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب فلسطینی ریاست کا دور ختم ہوچکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی دیگر ریاستوں لاس اینجلس،سان فرانسسکو،سان ڈیاگومیں بھی مظاہرے کیے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -