مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسے پر پابندی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے قانون سازی کی ہدایت کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسے جلوس کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس سلسلے میں قانون سازی کرنے کی ہدایت کی ہے اور قانونی مسودہ تیار کر کے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مینار پاکستان اور اقبال پارک اب گریٹر اقبال پارک کا حصہ ہیں۔