پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم سے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم سے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن حکومت نے عالمی قیمتوں کے حساب سے کمی نہیں کی اور پیٹرولیم مصنوعات پر 32 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ یہ 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ درخواست میں عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی وصولیاں کرنے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ اور سپریم کورٹ کا شکرگزار، عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلے کی تائید کی: خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -