ڈونلڈ ٹرمپ کی تینوں بیویوں کا تعلق شو بز اور ماڈلنگ انڈسٹری سے رہا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کی تینوں بیویوں کا تعلق شو بز اور ماڈلنگ انڈسٹری سے رہا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کی تینوں بیویوں کا تعلق شو بز اور ماڈلنگ انڈسٹری سے رہا ہے

  

نیویارک (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کیں اور ان کی ہر بیوی کا تعلق فیشن انڈسٹری اور ماڈلنگ سے رہا ہے۔ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 3.7 ارب ڈالرز ہے اور ان کے کئی بزنس بھی ہیں۔ وہ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے 1977ءمیں ایوانا زیلنیکووا سے شادی کی جو چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی سابق ماڈل ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں۔ انہیں 1988ءمیں امریکی شہریت ملی تھی۔ 1992ءمیں طلاق کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں اپنے تینوں بچوں کی حوالگی اور ساڑھے تین لاکھ ڈالرز ملے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی طلاق کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مارلا میپلز کے ساتھ ممکنہ تعلقات تھے۔ جارجیا سے تعلق رکھنے والی میپلز بھی ماڈل رہ چکی ہیں اور ٹرمپ سے ان کی شادی 1993ءمیں ہوئی۔ انہوں نے کئی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا ہے۔

6سال کی شادی 1999ءمیں میلانیا ناس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ختم ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -