ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے، ایجنٹس کے روپ میں بھارت کے 6 سفارتی اہلکار پاکستان چھوڑ چکے : ترجمان دفتر خارجہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس ...
ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے، ایجنٹس کے روپ میں بھارت کے 6 سفارتی اہلکار پاکستان چھوڑ چکے : ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نو منتخب امریکی صدر کو اقتدار سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور امریکہ کیساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عالمی برادری، اقوام متحدہ مضبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ایجنٹس کے روپ میں بھارت کے سفارتی اہلکاروں میں سے 6 پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نو منتخب امریکی صدر کو اقتدار سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور امریکہ کیساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکہ میں سیاسی تبدیلی پہلی بار نہیں آ رہی بلکہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور 4 ماہ میں 100 سے زائد کشمیری شہید، ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ افسوسناک 16 برس کے قیصر کو زہر دے کر شہید کیا جانا اور پھر اس کے جنازے پر بربریت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ مضبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ قدیم جمہوریت ہے اور انسانی حقوق سے متعلق اہم ریکارڈ رکھتا ہے، برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔

اللہ تعالیٰ اور سپریم کورٹ کا شکرگزار، وکٹیں اڑانا صرف خواب ہی رہے گا، نواز شریف کی قیادت میں بیٹنگ کرتا رہو ںگا: خواجہ آصف

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹس کے روپ میں پاکستان میں تعینات بھارت کے سفارتی اہلکاروں میں سے 6 پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -