سپریم کورٹ میں شکست کے بعد عثمان ڈار منظر عام پر آگئے ،خواجہ آصف کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

سپریم کورٹ میں شکست کے بعد عثمان ڈار منظر عام پر آگئے ،خواجہ آصف کے نام ایسا ...
سپریم کورٹ میں شکست کے بعد عثمان ڈار منظر عام پر آگئے ،خواجہ آصف کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110میں دھاندلی پر خواجہ آصف کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور درخواست گزار عثمان ڈار نے ایسا پیغام جاری کردیا جسے پڑھ کر خواجہ آصف غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے ۔عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ٹائیگر ہوں ،آخری دم تک لڑوں گا،اگلے معرکے تک اللہ حافظ ۔اس پیغام پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عثمان ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے کا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن تم نے اپنی پوری کوشش کی جو قابل تعریف ہے ۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے این اے 110میں دھاندلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل کر رکھی تھی جسے آج عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلے میں مسترد کردیا ہے ۔

مزید :

قومی -