ٹرمپ کی کامیابی کے بعد القاعدہ کا ایسااعلان کہ امریکیوں کو پسینے چھوٹ جائیں گے

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد القاعدہ کا ایسااعلان کہ امریکیوں کو پسینے چھوٹ جائیں ...
ٹرمپ کی کامیابی کے بعد القاعدہ کا ایسااعلان کہ امریکیوں کو پسینے چھوٹ جائیں گے

  

دبئی، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نئے صدر کے انتخابات کے بعد دنیا بھر سے ملاجل ردعمل آرہاہے ، کہیں سے مبارکبادیں آرہی ہیں تو کہیں کوئی مایوس ہے ، افغان طالبان نے نئے امریکی صدر سے افغانستان سے فوجیں نکالنے کا مطالبہ کیاتو داعش نے اسے ’گدھے کا انتخاب اور امریکہ کی تباہی کا ساماں‘ قراردیاجبکہ القاعدہ نے کہاکہ وہ ’کروڑ پتی شخص کو لانے کے ہی خواہاں تھے تاکہ ایک اور افغانستان ، ایک اور عراق اور ایک اور ۔۔ ۔ شکست کا وقت آئے ۔

برطانوی اخبار’مرر‘ کے مطابق القاعدہ نے کہاہے کہ ارب پتی شخص کے جیت کر وائٹ ہاﺅس پہنچنے سے مشرق وسطیٰ کو ایک مشترکہ دشمن ملے گا جس کے بعد امریکہ میں بڑے حملوں کا خدشہ بڑھ گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک جنگجو نے لکھاکہ ایک نائن الیون پر القاعدہ کے ہاتھوں امریکہ کو آفت کا سامنا کرنا پڑا اور اب الیون نائن کے موقع پر امریکہ کو اپنے ہی ووٹوں سے تباہی کا سامنا رہا۔

امریکہ میں گلی گلی مظاہرے پھوٹ پڑے ،لاکھوں امریکی سڑکوں پر آگئے، کیونکہ ۔ ۔۔  تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

گزشتہ ہفتے ایف بی آئی نے انکشاف کیاتھاکہ وہ الیکشن کے دن امریکہ کی متعدد ریاستوں میں دہشتگردی کے بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کی تحقیق کررہے ہیں اور خیال ہے کہ القاعدہ امریکی ریاستوں ٹیکساس ، نیویارک اورورجینیامیں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاہم مخصوص جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی لیکن الیکشن کا دن بخیروعافیت گزرنے کے بعد ٹوئٹر پر ایک گرافک شیئرکیا گیا اور ساتھ ہی دھمکی دی گئی کہ’ ’دستانے اتاردیے ہیں کیونکہ ان کی بھی خواہش تھی کہ ارب پتی ہی آئے ‘ڈونلڈ چھپنے کی کوشش نہ کرنا، مجاہدین تیار ہیں“۔

 پوسٹ میں لکھاگیاکہ ’ ایک اور افغانستان ، ایک اور عراق ، ایک اور ۔ ۔۔ شکست کا وقت “۔

مزید :

بین الاقوامی -