ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا، شرکاءکی ”دھلائی“ کا بندوبست ہو گیا، وردی والے ماہر ”دھوبی“ پہنچ گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مال روڈ پر دھرنا دینے والے ینگ ڈاکٹرز کی ”دھلائی“ کا بندوبست کر لیا ہے اور جلد ہی طاقت کے ذریعے دھرنا ختم کئے جانے کی توقع ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری،ایک اور بچی دم توڑ گئی،ہلاکتیں دو ہوگئیں
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے اور ینگ ڈاکٹرز کی ”دھلائی“ کیلئے واٹر کینن پہنچ گئی ہے اور اس کے علاوہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ”دھوبیوں“ کی بھاری تعداد بھی موقع پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس تمام تر کارروائی کے دوان ”ہتھے“ چڑھ جانے والے ڈاکٹرز کو ”ٹھکانے“ لگانے کیلئے وین کا بندوبست بھی کیا جا چکا ہے۔
وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کیساتھ آخری بار مذاکرات کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم ناکامی کی صورت میں وہاں بیٹھے تمام ینگ ڈاکٹرز کو کپڑوں سمیت ”دھو“ دیا جائے گا اور دھرنے کو ختم کر کے ہی دم لیا جائے گا۔