این اے 110،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیا

این اے 110،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیا
این اے 110،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110میں دھاندلی کے حوالے سے خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کور ٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف انتظامیہ کی ملی بھگت سے شواہد چھپانے میں کامیا ب رہے، نظام کی کمزوری سامنے آئی ہے،مقدمے کو لٹکانے کے پیچھے حکمت عملی پوری طرح سامنے آگئی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے شر سے نظام کو بچانے کیلئے میدان میں کھڑے ہیں، پاکستا ن کے اداروں کی تباہی کا پورا حساب لیں گے۔

مزید :

قومی -