برآمدات میں کمی پر تشویش، معاشی ترقی ٹیکس اور شعبہ توانائی میں اصلاحات سے جڑی ہے: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

برآمدات میں کمی پر تشویش، معاشی ترقی ٹیکس اور شعبہ توانائی میں اصلاحات سے ...
برآمدات میں کمی پر تشویش، معاشی ترقی ٹیکس اور شعبہ توانائی میں اصلاحات سے جڑی ہے: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا دارومدار ٹیکس کے معاملات میں بہتری اور شعبہ توانائی میں اصلاحات سے جڑا ہے ۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں کمی آناباعث تشویش ہے جبکہ غذائی شعبے، صحت، تعلیم، غذائیت کے شعبوں پر بھی وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شعبہ توانائی میں اصلاحات اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان حکومت نجی شعبے کےساتھ توانائی اور زراعت میں کام کرے جبکہ صحت، تعلیم، غذائیت کے شعبوں میں بھی بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ کی کامیابی ، امریکہ میں جہالت کی جیت ہوئی: حافظ سعید

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت خطے کے دیگر ممالک سے مسابقت کیساتھ ترقی کر رہی ہے۔ رواں مالی سال میں پاکستان کا جی ڈی پی 5 فیصد ہے جو آنیوالے مالی سال میں 5.4 فیصد ہو جائے گا۔

مزید :

کراچی -