متنازعہ خبر ،تحقیقاتی کمیٹی سے چوہدری نثار کی غیر رسمی ملاقات ،ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بات چیت

متنازعہ خبر ،تحقیقاتی کمیٹی سے چوہدری نثار کی غیر رسمی ملاقات ،ابتدائی ...
متنازعہ خبر ،تحقیقاتی کمیٹی سے چوہدری نثار کی غیر رسمی ملاقات ،ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بات چیت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متنازعہ خبر کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پنجاب ہاوس میں متنازعہ خبرپر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں ہوا جس میں تحقیقات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

اجلاس ختم ہوئے تو کمیٹی کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈعامر رضا خان کو پتہ چلا کہ چوہدری نثار بھی پنجاب ہاوس میں موجود ہیں جس پر کمیٹی اراکین نے وفاقی وزیر داخلہ سے غیر رسمی ملاقات کی اور اس دوران متنازعہ خبر پر ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کمیٹی کو پرویز رشید کو عہدے سے ہٹانے تک کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

مزید :

قومی -