سیف کی بیٹی سارا فلم انڈسٹری میں انٹری کیلیے تیار

سیف کی بیٹی سارا فلم انڈسٹری میں انٹری کیلیے تیار
سیف کی بیٹی سارا فلم انڈسٹری میں انٹری کیلیے تیار

  

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا خان نے فلم انڈسٹری میں انٹری دینے کی تیاری کرلی ہے وہ ہدایتکارہ زویا اختر کی میوزیکل فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکارہ زویا اختر میوزیکل فلم بنانے جارہی ہیں جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ زویا اختر نے رنویر کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے سیف علی خان کی بیٹی سارا کو سائن کرنے جارہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں زویا اخترنے فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے سیف علی خان سے ملاقات کی ہے اور ان کی سارا کو فلم میں لانے کے لیے بات چیت طے ہونے کے آخری مراحل میں ہے ۔

مزید :

تفریح -