قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آصف زرداری کے فرنٹ مین کا اسلحہ برآمد کرلیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آصف زرداری کے فرنٹ مین کا اسلحہ برآمد کرلیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آصف زرداری کے فرنٹ مین کا اسلحہ برآمد کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر سابق صدر آصف زرداری کے فرنٹ مین نثار مورائی کا اسلحہ برآمد کر لیا ۔کراچی کے علاقے اولڈ کلفٹن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپا مارکر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نثارمورائی کاہے۔قانون نافذ کر نے والے اداروں کے مطابق اسلحے میں7ایم فوررائفلز، 6 سب مشین گن، 2 سیون ایم ایم رائفلز، 2 نائن ایم ایم پستول سمیت 4 پستول، 2 پوائنٹ223رائفلز، 4 بارہ بور، ایک جی3، ایک 222رائفل شامل ہیں جبکہ چھاپے کے دوران 2 پولیس کیپ اور 2 خنجر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ریحام خان کے حالیہ انکشافات پر بالآخر عمران خان بھی بول پڑے

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے چھاپے اورنثارمورائی سے متعلق اسلحہ برآمدگی سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔نثارمورائی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل سجاد حسین شاہ قتل کیس میں نامزد ہیں اور 17اکتوبر 2016کوان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔ واضح رہے اس کیس میں آصف زرداری کوعدالت بری کرچکی ہیں اور نثار مورائی سابق صدر کے فرنٹ مین بھی ہیں ۔