صوبائی محکمہ صحت کا ایکشن، 15ڈاکٹرز اور 5 نرسیں نوکریوں سے برطرف

صوبائی محکمہ صحت کا ایکشن، 15ڈاکٹرز اور 5 نرسیں نوکریوں سے برطرف
صوبائی محکمہ صحت کا ایکشن، 15ڈاکٹرز اور 5 نرسیں نوکریوں سے برطرف

  

لاہور( مانیڑنگ ڈیسک) مسیحاﺅں کی بے حسی پر صوبائی محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے 15ڈاکٹرز اور 5 نرسوں کو نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے ایمر جنسی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج پر صوبائی محکمہ صحت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 15احتجاجی ڈاکٹر اور 5نرسوں کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 35ڈاکٹروں نے احتجاج سے علیحدگی کا اعلان کر کے واپس ڈیوٹی پر جانے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فیصلہ مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کیا گیا، ہمارے مطابات ناجائز نہیں ہیں۔ دوسری طرف جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف میں جھگڑا ہوگیا۔ڈاکٹرز نے پیرامیڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا ، بھاگتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو بھی زدو کوب کیا گیا۔ وہاں بھی ہسپتال میں کام بند ہونے سے مریضوں کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری،ایک اور بچی دم توڑ گئی،ہلاکتیں دو ہوگئیں

مزید :

لاہور -