سیالکوٹ کے عوام کی فتح ہوئی، خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں: ایاز صادق

سیالکوٹ کے عوام کی فتح ہوئی، خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے پر انہیں مبارکباد ...
سیالکوٹ کے عوام کی فتح ہوئی، خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں: ایاز صادق

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیالکوٹ کے عوام کی فتح ہوئی، خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ درحقیقت سیالکوٹ کے عوام کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار حلقوں کا جھوٹا الزام دم توڑ گیا، 32 پنکچر کے حوالے سے بار بار لگائے جانیوالے نعرے کی بھی ہوا نکل گئی۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے کا بھی جلد فیصلہ آجائیگا۔نیوز گیٹ کمیشن کے حوالے سے پوچھے جانیوالے سوال پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں حکومت جس کو ذمہ داری دیتی ہے وہ حکومت کے مفاد کیلئے کام کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے،کچھ لوگوں نے ہربات پر اختلا ف کو عادت بنالیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلا ف امریکہ میں احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بش صدر بنا تھا تو اسے بھی لوگوں نے قبول نہیں کیا تھا، میرے خیال میں احتجاجی مظاہرے جلد ختم ہوجائےں گی کیونکہ وہاں پاکستان والے حالات نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -