غیر قانونی اسلحہ کیس، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا ہو گئے

غیر قانونی اسلحہ کیس، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی ضمانت منظوری کے بعد جیل سے ...
غیر قانونی اسلحہ کیس، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا ہو گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کے سیشن جج کے سامنے فیصل رضا عابدی کی جانب سے ایس ایم جی کا لائسنس اور دستاویزات پیش کی گئی جس پر عدالت نے درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل رضاعابدی کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے پرگرفتارکیا گیاتھا اور پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کارروائی کے دوران ان سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ایس ایم جی بھی شامل تھی جو غیر قانونی تھی اور اس کے برآمد ہونے پر ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو6 نومبر اتوار کے روز عدالت میں پیش کیاگیا تھا اور عدالت نے انہیں 19نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

ریحام خان کے حالیہ انکشافات پر بالآخر عمران خان بھی بول پڑے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -