”ہم ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری یہ بات کریں گے “پاکستان نے واضح اعلان کردیا

”ہم ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری یہ بات کریں گے “پاکستان نے واضح اعلان کردیا
”ہم ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری یہ بات کریں گے “پاکستان نے واضح اعلان کردیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی قیادت کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائے گا ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ جیت کے بعد پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں کرداراد اکروں گا ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم واشنگٹن کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر معاشی ترقی کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں ،اگر امریکی معیشت بہتر ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹس سے پوری دنیا کو فائد ہ ہو گا ۔

صدر منتخب ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کام کر دیا کہ سب کو حیران کر دیا، مسلمانوں کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاﺅ بھارت کی طرف رہا ہے جس کے باعث مبصرین کا خیال ہے کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات سے خطے میں غیر متوازن طاقت کا عمل واقع ہو سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -