جوہانسبرگ: شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، 3سالہ بچی سمیت 6افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ

جوہانسبرگ: شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، 3سالہ بچی سمیت 6افراد ہلاک،درجنوں ...
جوہانسبرگ: شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، 3سالہ بچی سمیت 6افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جوہانسبرگ اور گردونواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ،جس کی وجہ سے چھتیں گرنے اور ٹریفک حادثات میں3بچی سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،جبکہ ساﺅتھ افریقہ ویدر سروس نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پشین گوئی کی ہے.

ترجمان جوہانسبرگ میٹرو پولیس کا کہنا ہے کہn3لنک فیلڈ کے قریب ڈوبنے والے شخص کی نعش نکال لی گئی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے بھی کردی ہے،ہیلتھ اور سوشل ڈیپارٹمنٹ نے دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرین تک خوراک اور کمبل اور دوسری اشیاءخورد ونوش پہنچائی جا رہی ہیں،کمیونٹی سینٹروں کو کھول دیا جائے گیا جہاں متاثرین کو ٹھہرایا جائے گا ۔

جوہانسبرگ چڑیا گھر کی دیوار گرنے سے بارشی پانی داخل ہو گیا ،ترجمان چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ تمام جانور محفوظ ہیں،لیکن چڑیا گھر کو کچھ دن کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔‎

مزید :

بین الاقوامی -