آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی کی ملاقات

آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی ...
آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی کی ملاقات

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، انہو ں نے یاد گار شہدا پر بھی پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے دعا کی ۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔

تحقیقاتی کمیٹی انگریزی اخبار کی خبر پر اخبار اورصحافی کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، پریس کونسل آف پاکستان کی متفقہ قرارداد

مزید :

قومی -