نیشنل بوائز سوئمنگ چمپئن شپ ، ایچی سن کالج کے زین یونس نے بیسٹ سوئر کا ٹائٹل جیت لیا، مجموعی طورپر سندھ جیت گیا

نیشنل بوائز سوئمنگ چمپئن شپ ، ایچی سن کالج کے زین یونس نے بیسٹ سوئر کا ٹائٹل ...
نیشنل بوائز سوئمنگ چمپئن شپ ، ایچی سن کالج کے زین یونس نے بیسٹ سوئر کا ٹائٹل جیت لیا، مجموعی طورپر سندھ جیت گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایچی سن کالج کے 7ویں جماعت کے طالبعلم زین یونس نے کراچی میں ہونے والی 21ویں نیشنل بوائز سوئمنگ چمپئن شپ 2016ء میں انفرادی مقابلے میں اول پوزیشن لے کر نیشنل بیسٹ سوئمر کا ٹائٹل جیت لیاجبکہ سندھ کی ٹیم مجموعی طور پر چمپئن شپ کی فاتح قرار پائی اورپنجاب کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔

21ویں قومی تیراکی کے مقابلے پی این ایس کار ساز سوئمنگ پول کراچی میں منعقد ہوئے جس میں چاروں صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔11سے 12سال عمر کے انفرادی مقابلوں میں ایچی سن کالج کے طالبعلم زین یونس نے 131پوائنٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اشفاق عبداللہ 118پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہے ۔ زین یونس نے 6گولڈ میڈلز اورایک ایک سلور و براونز میڈل حاصل کیا ۔وہ ممتاز صنعت کار احسن شیخ کے فرزند ہیں ۔واضح رہے کہ پنجاب کے کسی تیراک نے طویل عرصے بعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے اور اتنے میڈلز حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ پنجاب کے فاتح کھلاڑی زین یونس نے ٹیم مینجرز شاہد گل اور محمد رفیع کی سرپرستی میں تیراکی کی ٹریننگ کی اور دونوں کوچز نے پنجاب کی سوئمنگ ٹیم کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیئے ۔

نیشنل سوئمننگ چمپئن شپ کے اختتام پرانعامات کی تقسیم کی تقریب بھی ہوئی جس میں نیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ محمد اویس نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے ۔ایچی سن کالج کی انتظامیہ اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن نے اس عظیم الشان کامیابی پر طالبعلم زین یونس کو مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی مزید محنت کر کے کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل -