پہلا ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 537 رنز پر آﺅٹ، بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے ، 474 رنز کے خسارے کا سامنا

پہلا ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 537 رنز پر آﺅٹ، بھارت نے بغیر کسی نقصان کے ...
پہلا ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 537 رنز پر آﺅٹ، بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے ، 474 رنز کے خسارے کا سامنا

  

راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید474 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ اس سے قبل انگلنیڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 537 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی۔

ایلسٹر کک نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 311 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 537 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے تین بلے بازوں نے سنچری بنا کر پہلے میچ میں ہی بھارت کیلئے سخت مقابلے کا ’اعلان‘ کر دیا۔ بین سٹوکس نے 128، جو روٹ نے 124 اور معین علی نے 117 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں الیسٹر کک نے 21، حسیب حمید نے 31، بین ڈوکیٹ نے 13، جونی بیرسٹو نے 46، کرس ووکس نے 4، عادل راشد نے 5، ظفر انصاری نے 32 اور سٹورٹ براڈ نے 6 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،رنگ پور رائیڈرز نے چٹاگانگ کو 9وکٹوں کے شکست دیدی

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی، اومیش یادیو، روی چندرن ایشوین نے 2,2 اور امیت مشرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 537 رنز کے جواب میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے ہیں۔ مرلی وجے 25 رنز اور گوتم گمبھیر 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -