’مجھے پاکستان سے محبت ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کو پیغام دیدیا

’مجھے پاکستان سے محبت ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کو پیغام دیدیا
’مجھے پاکستان سے محبت ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کو پیغام دیدیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے تقریباً ناممکن کو ممکن کردکھایا اور زیادہ تراپنی پالیسی پر ڈٹے رہے لیکن ایک ایسا موقع بھی آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی نژاد امریکیوں کو دیکھ کر ہتھیار ڈالنے پرمجبور ہوگئے اور ”آئی لوپاکستان “ کہتے ہوئے ہاتھ ہلاکر چلتے بنے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شروع سے لے کرآخرتک مذہب مخالف جذبات سے کھیلتے رہے اورمخالفین کے علاوہ امیگریشن پالیسی کو اپنا ہدف بنایالیکن اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک مرتبہ پاکستانی نژاد امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھ کر اپنے موبائل کا کیمرہ آن کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی احساس ہوگیا، انہوں نے پیغام دیا کہ ’ آئی لو پاکستان‘یعنی میں پاکستان سے محبت کرتاہوں اور پھر ہاتھ ہلاکر چلے گئے ۔

نومنتخب امریکی صدر کی پوری مہم کے دوران شاید یہی وہ واحد پیغام تھا جس سے پریشان حال پاکستانیوں کو کچھ راحت ملی ۔

مزید :

بین الاقوامی -