شیخ رشید مرد انہ خصائل سے محروم ، بلاول کو بھی شادی کی ضروت نہیں ہے: رانا ثنا اللہ

شیخ رشید مرد انہ خصائل سے محروم ، بلاول کو بھی شادی کی ضروت نہیں ہے: رانا ثنا ...
شیخ رشید مرد انہ خصائل سے محروم ، بلاول کو بھی شادی کی ضروت نہیں ہے: رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا طبی معائنہ کرایا جائے تو ثابت ہوجائے گا کہ وہ مرد نہیں ہے اور اس نے ساری زندگی خود کو مرد ثابت کرنے کیلئے جعلی سکینڈل چھپوائے ہیں۔ بلاول کو بھی شیخ رشید کی طرح شادی کی ضرورت نہیں ہے ۔ عمران خان کے محرم میں نکاح کا معاملہ سامنے آنے پر اسے گھر گھر گالیاں پڑ رہی ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی جھوٹا آدمی ہے جو لوگوں کو تو دھرنے کے دوران مرنے مارنے کیلئے تیار کر رہا تھا اور خود یہ کام کر رہا تھا۔ یہ انتہائی بے شرم اور بے حس آدمی ہے جس نے محرم کے پہلے 10 دنوں میں نکاح کیا ہے۔ اس کا پاکستان میں سیاسی کیریئر ختم ہوچکا ہے کیونکہ خفیہ نکاح کا معاملہ سامنے آنے پر اسے گھر گھر گالیاں پڑ رہی ہیں۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا ایک انٹرویو اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

نوکری کیلئے سعودی عرب گئے شہری کو کفیل نے جنسی غلام بنا لیا اور پھر۔۔۔ ایسا واقعہ کہ سن کر ہی انسان کانپ اٹھے
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی شادی پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کو شیخ رشید کی طرح شادی کی ضرورت نہیں ہے۔ شیخ رشید نے ساری زندگی اپنے جعلی سکینڈلز چھپوا کر خود کو مرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ مرد نہیں ہے اور اگر اس کا طبی ملاحظہ کرایا جائے تو یہ بات ثابت بھی ہوسکتی ہے۔ اگر بلاول اپنی بہنوں کی مرضی سے شادی کرتا ہے تو یہ بہت ہی اچھی بات ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے چہرے پر معنی خیز مسکراہٹ سجا کر کہا ”میرا اندازہ ہے کہ بلاول شادی نہیں کرے گا“۔

ریحام خان کے حالیہ انکشافات پر بالآخر عمران خان بھی بول پڑے

رانا ثنا اللہ خان نے مزید کیا کہا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں آپ خود ہی سن لیں


Rana Sana Ullah Interview by dailypakistan

مزید :

لاہور -