وزیرِداخلہ سے سعودی سفیر کی ملاقات, پاک سعودی تعلقات، سعودی سفارت کار کے قتل پربات چیت

وزیرِداخلہ سے سعودی سفیر کی ملاقات, پاک سعودی تعلقات، سعودی سفارت کار کے قتل ...
وزیرِداخلہ سے سعودی سفیر کی ملاقات, پاک سعودی تعلقات، سعودی سفارت کار کے قتل پربات چیت

  

اسلام آباد ( صباح نیوز)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے  سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون اور خطے اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی ۔ 2011میں کراچی میں سعودی سفارت کار کے قتل کیس کی تفتیش پر بھی بات چیت ہوئی ۔ جاری بیان کے مطابق وزیرِداخلہ نے کہا ہے کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکومت پاکستان اور عوام سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان دیرینہ تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں ۔قبل ازیں وزیرِداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی

مزید :

اسلام آباد -