تنازعات میں فضائی کاروائی بہترین آپشن ،فضائی قوت آج زیادہ اہمیت رکھتی ہے:ایئر چیف مارشل سہیل امان

تنازعات میں فضائی کاروائی بہترین آپشن ،فضائی قوت آج زیادہ اہمیت رکھتی ...
تنازعات میں فضائی کاروائی بہترین آپشن ،فضائی قوت آج زیادہ اہمیت رکھتی ہے:ایئر چیف مارشل سہیل امان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے تنازعات میں فضائی کاروائی بہترین آپشن ہے،فضائی قوت آج زیادہ اعتماد اور اہمیت رکھتی ہے۔

پاناما پیپرز کا مسئلہ عمران خان نے ڈراما بنایا ہوا ہے:مولانا فضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے تحت فضائی قوت پر بین الاقوامی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ قومی سلامتی کے لئے طاقت کو برقرار رکھنا فضائیہ کے لئے بہت ضروری ہے۔قومی سلامتی میں فضائی قوت کے بڑھتے کردار پر پورا اترنا بڑا چیلنج ہے۔موجودہ دور میں فضائیہ ایک اہم قوت بن چکی ہے،فضائی طاقت ہر قسم کے دشمن کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی قوت ہر قسم کی جنگ میں کثیر الجہتی مواقع فراہم کرتی ہے،زمینی فوج کو سامنے لائے بغیر فضائی قوت سے اہداف کا حصول ممکن ہے۔

مزید :

اسلام آباد -