بھارت میں نامعلوم شخص پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں سے بھر ی بوری کوڑے میں پھینک کر فرار

بھارت میں نامعلوم شخص پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں سے بھر ی بوری کوڑے میں پھینک ...
بھارت میں نامعلوم شخص پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں سے بھر ی بوری کوڑے میں پھینک کر فرار

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ کو کرپشن پر قابو پانے کیلئے ختم کرنے کے اعلان نے کئی بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں ہیں اور بھارتی شہری ان نوٹوں کو ختم کرنے کیلئے انوکھی کوششیں کر رہے ہیں جن کی دھوم سوشل میڈیا پر مچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 500اور 1000کے نوٹوں کو ختم کرنے کے اعلان پر بھارتی شہریوں کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں ،جن لوگوں کے پاس بوریاں کی بوریاں ان نوٹوں کی بھری پڑی ہیں وہ انہیں جلانے کے علاوہ ٹائلٹ رول کے طور پر بھی استعمال کر رہے ہیں جبکہ بھارتی صوبے اتر پردیش میں شہری نے نوٹوں کو آگ لگا دی ،دوسری جانب بھارت کے شہر تتوالہ میں نامعلوم شخص پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں سے بھری بوری کوڑے میں پھینک کر فرار ہو گیا جسے دیکھ کر شہریوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی اور ایک صارف کی جانب سے اس کی تصویر شوشل میڈیا پر شیئرکر دی گئی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -