ترکمانستان کے وزیر دفاع کی جنرل راشد سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکمانستان کے وزیر دفاع جنرل بردیو یایلم یاغمیرووخ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکمانستان کے وزیردفاع نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیردفاع ترکمانستان نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔