چوہدری نثار کو شیخ رشید کا خط،خبر لیک معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار

چوہدری نثار کو شیخ رشید کا خط،خبر لیک معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر ...
چوہدری نثار کو شیخ رشید کا خط،خبر لیک معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خط لکھ دیاہے جس میں خبر لیک معاملے پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شیخ رشید نے چوہدری نثار سے خط میں کہاہے کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضاکے حکمران خاندان سے روابط ہیں جس کی وجہ سے جسٹس ریٹائرڈ عامر ریاض کی سربراہی میں کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں ۔شیخ رشید نے خط کے متن میں کہا کہ حکمران کو فائدہ پہنچانے کیلئے من پسند افراد کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں ،کمیٹی کے فیصلے عوام کی نظر میں جانبدار اور غیر منصفانہ ہوں گے ۔

شیخ رشید کا خط میں کہناتھا کہ کمیٹی کے رکن طاہر شہباز کو شہبازشریف نے چیئر مین سے ڈی ے بنوایا ،کمیٹی کے دوسررے رکن عثمان انور کے بارے میں شیخ رشید نے خط میں لکھا کہ عثمان انور کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے سپورٹس میں رانا مشہود کے ساتھ کرپشن کی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -