بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج
بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا، بھارتی گولہ باری کی مذمت بھی کی گئی۔

بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،رنگ پور رائیڈرز نے ھلنا ٹائٹنز کو 44رنز پر پولین پہنچا دیا

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے شاہ کوٹ اورجوڑا سیکٹر میں بھارتی گولہ باری کی مذمت کی،بھارتی فورسز کی ایل او سی پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھارہا ہے ،بھارت نے ایل او سی پر 13 سال بعد توپ خانہ استعمال کیاہے۔بھارت لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے،2 ماہ میں بھارتی فائرنگ سے 26 شہری شہید ہوئے، 107 زخمی ہوئے۔بھارت ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔

کشمیر سے بھارتی فوج نکلنے تک بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی : سراج الحق

انہوں نے کہا کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے،وہ ایل او سی پر2003 کےسیزفائرمعاہدے،عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ہم اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں،بھارت بھی اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری تک رسائی دے۔