جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا، امریکہ ٹوٹنے لگا، سب سے پہلے کس ریاست نے علیحدگی کی تحریک کا اعلان کردیا؟ جان کر دنیا دنگ رہ گئی

جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا، امریکہ ٹوٹنے لگا، سب سے پہلے کس ریاست نے ...
جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا، امریکہ ٹوٹنے لگا، سب سے پہلے کس ریاست نے علیحدگی کی تحریک کا اعلان کردیا؟ جان کر دنیا دنگ رہ گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی صورت میں امریکہ کے توڑ پھوڑ سے دوچار ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے تھے اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ان پیش گوئیوں کے درست ثابت ہونے کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں کے عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے عوام نے روایتی طور پر ڈیموکریٹس کو ووٹ دیتے ہوئے اپنی ریاست سے ہلیری کلنٹن کو فتح سے ہمکنار کیا تاہم جب مجموعی نتائج سامنے آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے تو ریاست میں شدید مایوسی چھا گئی اور ریاست کے شہریوں نے امریکہ سے علیحدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر #CalExitکا ٹرینڈ شروع کر دیا جو وہاں سرفہرست جا رہا ہے۔

خاتون ٹی وی اینکر کا مائیک کھلا رہ گیا، ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے اب خیر نہیں

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی علیحدگی کے لیے باقاعدگی ایک گروپ بنا دیا گیا ہے جس کا نام”یس کیلیفورنیا انڈیپنڈنس کیمپین“ ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ ”کیلیفورنیا دنیا کی 6ویں بڑی معاشی طاقت ہے۔ اس ریاست کی معاشی طاقت فرانس سے زیادہ اور آبادی پولینڈ سے بڑی ہے۔کیلیفورنیا کا موازنہ امریکہ کی دیگر ریاستوں کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔“گروپ کے لیڈر لوئس میرینیئلی کا کہنا ہے کہ ”ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد بہت زیادہ لوگ سوشل میڈیا پر کیلیفورنیا کی آزادی کی مہم میں شامل ہو رہے ہیں اور اسے تقویت مل رہی ہے۔“ واضح رہے کہ امریکی آئین میں بھی ریاستوں کے امریکی وفاق سے علیحدہ ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ امریکی سپریم کورٹ بھی ایک مقدمے میں یہ اشارہ دے چکی ہے کہ کوئی بھی ریاست انقلاب یا ریاستوں کی رضامندی سے علیحدہ ہو سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -