پاکستان سے اغواءہونے والی ہزاروں خواتین و بچوں کو کس ملک پہنچادیا گیا؟ سب سے تہلکہ خیز خبر آگئی، پاکستانیوں کے واقعی ہوش اُڑادئیے

پاکستان سے اغواءہونے والی ہزاروں خواتین و بچوں کو کس ملک پہنچادیا گیا؟ سب سے ...
پاکستان سے اغواءہونے والی ہزاروں خواتین و بچوں کو کس ملک پہنچادیا گیا؟ سب سے تہلکہ خیز خبر آگئی، پاکستانیوں کے واقعی ہوش اُڑادئیے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے اپنی ایک تفتیش میں انسانی سمگلنگ کے متعلق انتہائی ہوشربا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منظم جرائم پیشہ افراد کے طاقتور گروہ پاکستان سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں اور خواتین کو ایران کے راستے مشرق وسطیٰ اور یورپ سمگل کر رہا ہے جن سے وہاں بھیک منگوائی جاتی ہے۔ ایف آئی اے ریجنل ہیڈ آفس کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلطان خان کا کہنا ہے کہ ”پاکستان سے ایران کے راستے جتنے لوگ سمگل کیے جاتے ہیں ان میں 8فیصد بچے اور خواتین شامل ہوتے ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے انسانی سمگلر 8سے 12سال کے بچوں اورایسی خواتین کو ترجیح دیتے ہیں جو اپنی عمر کی تیس سے چالیس کی دہائی میں ہوتی ہیں۔ان بچوں اور خواتین کو زیادہ تر زائرین ظاہر کرکے باہر لیجایا جاتا ہے۔“

ریپ کا جھوٹا مقدمہ دائر کرنے پر 3 سال قید کاٹنے والی لڑکی نے رہائی کے بعد ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر سزا دینے والا جج بھی شدیدپریشان ہوجائے گا

انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق سلطان خان کا مزید کہنا تھا کہ ”ان لوگوں کو زائرین ظاہر کرنے کے لیے ان کے ایران میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کے قانونی ویزے لگوائے جاتے ہیں۔ لیکن بعد ازاں انہیں ایران سے آگے ترکی پہنچایا جاتا ہے، جہاں سے سمگلر انہیں یورپ لے جاتے ہیں۔انسانی سمگلر بہت سے بچوں اور خواتین کو حج و عمرہ زائرین کی شکل میں سعودی عرب لے جاتے ہیں اور پھر انہیں وہاں سے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ ہر سال ایرانی حکام پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہزاروں سمگل ہونے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرتے ہیں، تاہم سعودی عرب ایسے لوگوں کو جیل بھیج دیتا ہے جہاں وہ سالوں تک بغیر عدالتی کارروائی کے جیلوں میں پڑے رہتے ہیں۔ایران ہر سال 20ہزار سے 26ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیجتا ہے۔“

مزید :

قومی -