دنیا تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: فیصل رضا عابدی

دنیا تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: فیصل رضا عابدی
دنیا تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: فیصل رضا عابدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ دنیا بہت تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔

غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ سیکڑوں نوجوانوں کی شہادت کے باوجود لوگوں کو اسلحہ اٹھانے کا درس نہیں دیا لیکن زندگی میں بہت سے امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے۔ ملیر میں ہونیوالے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت اور جمعیت علمائے اسلام کے شہدا سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جب بھی کوئی تفتیش کیلئے بلائے گا تو ضرور جائیں گے۔

اگر آپ اپنی نئی گاڑی کا انجن دیر تک صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو خریدنے کے بعد پہلے چند دن اس کے ساتھ یہ 5 کام بالکل نہ کریں

انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف ہونے والی بیرونی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں، دنیا تیزی سے تیسری جنگ عظیم کی طرف بڑھ رہی ہے جس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

مزید :

کراچی -