ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب نے اپنا بندوبست کرلیا، چین کے ساتھ تاریخ ساز معاہدہ کرلیا

ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب نے اپنا بندوبست کرلیا، چین کے ساتھ تاریخ ساز ...
ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب نے اپنا بندوبست کرلیا، چین کے ساتھ تاریخ ساز معاہدہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن سمیت کئی دیرینہ امریکی اتحادی ممالک امریکہ سے منہ موڑ کر چین اور روس سے ناتا جوڑ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اب سعودی عرب نے بھی امریکہ کو ایک زوردار جھٹکا دیتے ہوئے چین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے نائب وزیراعظم و وزیرداخلہ شہزادہ ولی عہد محمد بن نائف اور چینی صدر کے نمائندہ خصوصی اور چین کی سنٹرل پولیٹیکل لیگل کمیٹی کے سیکرٹری مینگ جیان ژو کی ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی تعاون کا5سالہ ایکشن پلان ترتیب دیا گیا اور اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت چین سعودی سکیورٹی فورسز کو تربیت بھی دے گا۔

مزید :

عرب دنیا -