کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ، 42 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ، 42 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین ...
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ، 42 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کے ساتھ تنزلی ہورہی ہے لیکن پاکستان کی سٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی ہے۔ جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 23 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 14 ارب 3 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 832 روپے رہی ہے۔

’شادی کروں گی تو دھوم دھام سے۔۔۔‘ وہ لڑکی جو شان و شوکت سے شادی کرنے کیلئے منگنی کے بعد 17 برس بعد تک پیسے جمع کرتی رہی بالآخر وقت آیا تو شادی کی تقریب سے چند گھنٹے پہلے ایسا کام ہوگیا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 404 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 271 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 126 میں کمی اور 7 کمپنیوں کے حصص کی ویلیو مستحکم رہی ۔

مزید :

بزنس -