پریس کونسل آف پاکستان کی 13ویں جنرل کونسل میٹنگ ،تحقیقاتی کمیٹی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات نہیں کر سکتی ،اجلاس میں فیصلہ

پریس کونسل آف پاکستان کی 13ویں جنرل کونسل میٹنگ ،تحقیقاتی کمیٹی خبر لیک ہونے ...
پریس کونسل آف پاکستان کی 13ویں جنرل کونسل میٹنگ ،تحقیقاتی کمیٹی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات نہیں کر سکتی ،اجلاس میں فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پ ر)پریس کونسل آف پاکستان کے مطابق حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی خبر لیک ہونے کے معاملے پر اخبار اور اس کے ملازموں کیخلاف تحقیقات نہیں کر سکتی ،یہ تمام معاملا ت کونسل کی حدود میں آتے ہیں ۔
چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ڈاکٹر محمد صلاح الدین مینگل کی زیر صدارت13ویں جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی ،مسٹر قازی اسد عابد،مسٹر عامر محمود ،مسٹر واقم زبیری،مسٹر علی قازی ،مسٹر انور ساجدی ،مسٹر ابراہیم خان ،ڈاکٹر شاہ جہاں سید ،مسٹر مقبول جعفری ،مسٹر خورشید تنویر،مسٹر ناصر زیدی اور رجسٹرار پی سی پی مسٹر اعجاز حسین باقری نے شرکت کی ۔
اجلاس میں 12ویں جنرل کونسل اجلاس کے منٹس پیش کیے گئے جبکہ 13ویں اجلاس کونسل کے تمام معاملات پر اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا جسے کونسل کی جانب سے منظوری دی گئی ۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے خبر لیک ہونے کے معاملے پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی پر بھی بات چیت کی گئی ۔کونسل نے متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کہ مذکورہ کمیٹی اخبار اور اس کے ملازموں کیخلاف تحقیقات نہیں کر سکتی اور خبر کے ذرائع بھی معلوم نہیں کر سکتی ۔
کونسل کاکہناتھا کہ اس طرح کے تمام معاملات کونسل کی قانونی حدود میں آتے ہیں اوریہ معاملہ کسی قسم کا اقدام اٹھا نے سے قبل ہمارے پاس بھیجنا چاہیے تھا۔کونسل کے مطابق حکومت یا کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے یہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو نہیں بھیجا گیا ۔

مزید :

اسلام آباد -