ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ڈالر کو بھی پر لگ گئے،قدر میں 25 پیسے کا اضافہ

ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ڈالر کو بھی پر لگ گئے،قدر میں 25 پیسے کا اضافہ
ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ڈالر کو بھی پر لگ گئے،قدر میں 25 پیسے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نیا امریکی صدر منتخب ہونے کے صرف ایک ہی روز بعد ڈالر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 106 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت خرید 106 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ہے جہاں ایک ڈالر 104 روپے 30 پیسے کے عوض خریدا اور 104 روپے 50 پیسے کے عوض فروخت کیا جاتا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں۔ بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -