غنڈے بھیج کر ہمیں ڈرایا جاتا ہے،ہمیں سیکیورٹی چاہیے ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتے،:ڈاکٹر تجمل بٹ

غنڈے بھیج کر ہمیں ڈرایا جاتا ہے،ہمیں سیکیورٹی چاہیے ایسے ماحول میں کام نہیں ...
غنڈے بھیج کر ہمیں ڈرایا جاتا ہے،ہمیں سیکیورٹی چاہیے ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتے،:ڈاکٹر تجمل بٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر تجمل بٹ نے کہا ہے کہ غنڈے بھیج کرہمارے ساتھ بدتمیزی کی جائے گی تو ہم کام کیسے کریں گے،ہمیں سیکیورٹی چاہیے ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائے نیوز کے پروگرام " آف دی ریکارڈ" میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 12دن سے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں کوئی مدد نہیں کر رہا،ہمیں ہراساں کیا جائے گا تو کام کیسے کریں گے۔انجیو گرافی کے لئے 2سال کا وقت دیا جارہا ہے،ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایمرجنسی کو بند نہیں کیا گیا تھا۔ہماری مریض سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی ، اہلخانہ سے ہوئی تھی۔

ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا، شرکاءکی ”دھلائی“ کا بندوبست ہو گیا، وردی والے ماہر ”دھوبی“ پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس نے کل پستول تھام کر ینگ ڈاکٹرز کو ہراساں کیا،یہ لوگ اسلحہ لے کر آئیں گے، ہراساں کریں گے تو ہسپتال میں کام کیسے ہوگا۔ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن،ایم ایس کی دھمکیوں کی وجہ سے ڈاکٹرز ایمرجنسی سے چلے گئے تھے۔

مزید :

لاہور -