سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی، فی تولہ 49 ہزار 727 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی، فی تولہ 49 ہزار 727 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی، فی تولہ 49 ہزار 727 روپے کا ہوگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی کے بعد 49 ہزار 727 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 727 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 678 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1 تولہ چاندی 725 روپے اور 10 گرام چاندی 623روپے کی ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -