ہائی کورٹ :شادی شدہ خاتون کو جعلی عریاں تصاویر کے ذریعے فیس بک پر بلیک میل کرنے کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

ہائی کورٹ :شادی شدہ خاتون کو جعلی عریاں تصاویر کے ذریعے فیس بک پر بلیک میل ...
ہائی کورٹ :شادی شدہ خاتون کو جعلی عریاں تصاویر کے ذریعے فیس بک پر بلیک میل کرنے کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شادی شدہ خاتون کی جعلی عریاں تصاویر بنا کر اسے فیس بک پر بلیک میل کر کے بھتہ مانگنے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی، گرین ٹاﺅن پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاہے۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم منور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ منور کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرکزی ملزم کرامت علی ہے جو منور کا بھائی ہے ، منور سرکاری سکول ٹیچر ہے لہذا منور کی عبوری ضمانت منظوری کی جائے، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل خرم نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، ڈپٹی پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کرامت اللہ نے اپنے بہن سے مل کر گرین ٹاﺅن کی رہائشی شادی شدہ خاتون کی تصاویر حاصل کیں اور پھر انہیں میں ردوبدل کر کے انہیں عریاں بنایا اور فیس بک پر ایک جعلی اکاﺅنٹ بنا کر اپ لوڈ کر کے خاتون کو بلیک میل کیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ کرامت اللہ نے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر کے رقم منور کے بینک اکاﺅنٹ میں منگوائی، یہ تمام ملزمان تفتیش میں گنہگار قرار دیئے گئے ہیں، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ملزم منور کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے گھناﺅنے واقعات میں ملوث ملزمان عبوری ضمانت کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم منور کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرین ٹاﺅن پولیس نے گرفتار کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔

مزید :

لاہور -