سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک ملی میٹر بھی تبدیلی نہیں کی گئی: احسن اقبال

سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک ملی میٹر بھی تبدیلی نہیں کی گئی: احسن اقبال
سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک ملی میٹر بھی تبدیلی نہیں کی گئی: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک ملی میٹر بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ سی پیک کا لازمی حصہ ہے جس میں ایک ملی میٹر بھی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ رواں ماہ بلوچستان میں مغربی روٹ فعال ہو گیا ہے۔کسی صوبے کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے اور سی پیک میں صوبوں سے کی گئی تمام یقین دہانیاں پوری کی جائیں گی۔

بابا وانگا جس نے 9/11 اور داعش کے بارے میں کئی سو سال پہلے ہی پیشنگوئی کردی تھی، اس کی ایک پیشنگوئی ایسی بھی ہے جسے جان کر نئے امریکی صدر ٹرمپ کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے گی
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈروں کوسی پیک ترقیاتی اسکیموں پرعمل درآمد سے آگاہ کریں گے اور اس سلسلے میں وزیراعظم پارٹی لیڈروں کااجلاس بلا کرسی پیک پرخدشات دور کریں گے۔ ہر صوبے میں ایک صنعتی پارک ہو گا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 3صنعتی پارک سی پیک میں شامل کرنے کی سفارشات بھیجی ہیں ، سی پیک پروفاق کی یقین دہانی پر عمل درآمد جلد ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -