ہائی کورٹ ،ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایک اور ملزم فرار کروادیا

ہائی کورٹ ،ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایک اور ملزم فرار کروادیا
ہائی کورٹ ،ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایک اور ملزم فرار کروادیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی، ملزم کے وکلاءنے مدعی اور پولیس سے چھڑوا کر عدالت سے فرار کرا دیاہے ۔جسٹس ارم سجاد گل نے ملزم عمران بشیر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کو بلاجواز اس کیس میں ملوث کیا ہے، ملزم اور مدعی کے درمیان 84لاکھ روپے کے لین دین کا تنازع ہے ،فریقین کو سول عدالت سے رجوع کرنا چاہیے، مدعی نثار اختر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے دھوکہ دہی کے ساتھ مدعی پارٹی سے 84لاکھ روپے ہتھیائے اور بعد میں رقم کی ادائیگی کے لئے مہلت کا بہانہ بنا کر چیک پکڑا دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تفتیش میں ملزم گناہ گار قرار دیا گیا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی، ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے عدالت نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مدعی پارٹی نے پولیس سے مل کر ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم وکلاءنے مداخلت کر کے ملزم کو پولیس اور مدعی پارٹی سے چھڑوا کر فرار کرا دیا۔

مزید :

لاہور -