ہائی کورٹ :چار سالہ بچی کا ماں کو پہنچانے سے انکار ،جج بھی بے بسی کی تصویر بن گئے

ہائی کورٹ :چار سالہ بچی کا ماں کو پہنچانے سے انکار ،جج بھی بے بسی کی تصویر بن ...
ہائی کورٹ :چار سالہ بچی کا ماں کو پہنچانے سے انکار ،جج بھی بے بسی کی تصویر بن گئے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ میں 4 سالہ بچی کی حوالگی کے معاملے پر بچی نے ماں کے ساتھ ملنے سے انکار پر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی والدہ کو پہچاننے سے انکاری ہے تو عدالت اس صور ت میں اسے کیسے والدہ کے حوالے کر سکتی ہے ؟گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ میں 4سالہ بچی کی حوالگی کے لیے کیس کی سماعت کے موقع پر جب بچی کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے ماں سے ملنے سے انکار کردیا,بچی کے روئیے سے ماں دلبرداشتہ ہو کر رونے لگی ۔ چار سالہ بچی نادیہ کی والدہ نائلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے خاوند نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکالا اور بچی چھین لی لہذا عدالت اس کی بیٹی شوہر سے لے کر اس کے سپرد کرئے ۔کمرہ عدالت میں موجود بچی نے اپنی والدہ کو پہچاننے اور ملنے سے انکار کر تے چیخ وپکار کرتی رہی۔.جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بچی والدہ کو پہچاننے سے انکاری ہے عدالت اس صورت میں اسے کیسے والدہ کے حوالے کر سکتی ہے,عدالت نے مزید کہا کہ بچی کے بہتر مستقبل کے لئے والدین میں صلح نہ ہونا تشویش ناک ہے.۔عدالت نے بچی کی حوالگی کے لئے والدہ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر درخواست گزار بچی کی حوالگی کے لئے گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔.

مزید :

لاہور -