گرین فارمیسی ہربنس پورہ کے مالک کو 4سال قید ،70ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

گرین فارمیسی ہربنس پورہ کے مالک کو 4سال قید ،70ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا ...
گرین فارمیسی ہربنس پورہ کے مالک کو 4سال قید ،70ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر احمد نے غیرملکی ادویات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث گرین فارمیسی کے مالک خرم ارشاد کو 4سال قید اور 70 ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں عزیزبھٹی ٹاﺅن کے ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے گرین فارمیسی ہربنس پورہ کے مالک کے خلاف غیر ملکی ادویات رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیاگیا ہے ، عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر خرم ارشاد کو 4سال قید اور 70 ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ عدالت نے ملزم سے برآمد ہونے والی ادویات کو فوری ضبط کرنے کا حکم بھی دیاہے۔

مزید :

لاہور -