پنڈی بھٹیاں ۔فیصل آباد موٹروے پرسانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح

پنڈی بھٹیاں ۔فیصل آباد موٹروے پرسانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح
 پنڈی بھٹیاں ۔فیصل آباد موٹروے پرسانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف کل پنڈی بھٹیاں ۔فیصل آباد موٹروے پرسانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کریں گے ،منصوبے سے شہراورگردونواح کے علاقے موٹروے سےبراہ راست منسلک ہوجائیں گے۔

عوام کو بہترین،محفوظ اورتیزترسفری سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں کے ذریعے زرعی اجناس اورصنعتی پیداوارکی منڈیوں تک آسان رسائی اورکاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے عوام کی خوشحالی حکومتی پالیسیوں کا ہدف ہے ۔پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے پرسانگلہ ہل کے مقام پرانٹرچینج کی تعمیر مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولیات میسرآئیں گی جبکہ زرعی اورصنعتی ترقی کے ذریعے معاشی خوشحالی کی راہ بھی ہموارہوگی۔

سانگلہ ہل انٹرچینج شہراورگردونواح کے لاکھوں عوام کو لاہور،اسلام آباد،سرگودھا،چنیوٹ،چک جھمرہ ،فیصل آباد اورجھنگ تک آسان رسائی دیگا منصوبے کی تکمیل سے لاہورسے شیخوپورہ اورفیصل آباد روڈ کی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں اورفیصل آباد موٹروے پرمنتقل ہونے میں آسانی ہوگی ۔فیصل آباد میں زیرتعمیر انڈسٹریل زون کی کمرشل ٹریفک بھی اس انٹرچینج سے استفادہ کرسکے گی ۔

سانگلہ ہل انٹرچینج کی لمبائی تین اعشاریہ سات کلومیٹر ہے ۔انٹرچینج پردوٹول پلازے اورٹریفک کنٹرول کیلئے عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے منصوبے کی تعمیر پر انتیس کروڑ بانوے لاکھ روپے لاگت آئی ہے

وزارت مواصلات اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کو علاقائی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے کوشاں ہے وہ دن دورنہیں جب یہ خواب حقیقت کا روپ دھارے گا اورملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

مزید :

قومی -