سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفراقبال گوندل سمیت 12افسران اورسیلرزکی ضمانت کی درخواستیں خارج

سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفراقبال گوندل سمیت 12افسران اورسیلرزکی ضمانت کی ...
سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفراقبال گوندل سمیت 12افسران اورسیلرزکی ضمانت کی درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہورنے ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ سے سستی زمین خریدکرمہنگی فروخت کرکے کروڑوں روپے کی رقم ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث رانامحمدسلیم ،سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفراقبال گوندل سمیت 12افسران اورسیلرزکی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔سپیشل جج سنٹرل لاہورتھری رانامحمدسلیم کی عدالت میں ایمپلائزاولڈ ایج بنیفیٹ انسی ٹیوٹ کے سابق چیئرمین ظفراقبال سمیت 12افسران اورسیلرزکی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی، عدالت کوبتایاکہ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر2013ءمیں مقدمہ درج کیاگیا تھا،ایک ملزم پر 4،4سے زئد مقدمات الگ الگ درج ہیں، انہوں نے محکمے کی مہنگی زمین کو سستی فروخت ہونا ظاہر کرکے کروڑوں اوراربوں روپے خوردبرد کرلئے اوراس طرح محکمے کو بھاری نقصان پہنچایا، عدالت نے گزشتہ روزوکلا ءکی 3روز سے جاری بحث سننے کے بعد مذکورہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں، فیصلے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا جن کی ضمانتیں خارج ہوئیں، ان میں ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفراقبال گوندل، ڈائریکٹر فنانس نجم الثاقب، ڈائریکٹر انویسمنٹ آصف آزاد،سابق فیڈرل سیکرٹری محمد احسن راجہ، ڈائریکٹر جنرل انویسمنٹ محمد اقبال، سیلر ڈاکٹرامجد پرویز، شازیہ عمار، عماراحمد خان،وحید خورشید، ضیاءالطاف اور میاں انورشامل ہیں۔

مزید :

لاہور -